افغان سرزمین سے پاکستان کو خطرہ ، شواہد افغان حکومت کو دیدیئے، نگران وزیراعظم

0 77

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہےکہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونےکے شواہد افغان حکومت سے شیئرکیے ہیں، انہوں نےکچھ مسائل کو قبول بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج اور انٹیلی جنس نے شواہد افغان حکومت سے شیئر کیے ہیں، ہم نےکبھی افغان حکومت پر پاکستان کو نقصان پہنچانےکا الزام نہیں لگایا، میں اب بھی یہ کہہ رہا ہوں کہ افغان سرزمین سے پاکستان کو خطرہ ہے۔

میرےذاتی خیال میں افغان حکومت کو ابھی مزید وقت دینا چاہیے، مزید وقت دیا جائے تاکہ افغان حکومت کا افغانستان کے مکمل علاقے پرکنٹرول ہوجائے، امارت اسلامیہ کا کنٹرول ابھی پورے ملک پر دکھائی نہیں دیتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.