این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن میں پی پی امیدوار کی توڑ پھوڑ، الیکشن کمیشن کا نوٹس
کراچی کے حلقہ این اے 242 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی پولنگ اسٹیشن میں زبردستی داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن ایم ایچ بلدیہ گرلز کالج میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے توڑپھوڑ کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے قادر مندوخیل کچھ افراد کے ساتھ زبردستی پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے، پی پی امیدوار نے پولنگ بکس کو لات مار کر گرایا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیپلزپارٹی امیدوار قادر مندوخیل نے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا تھا، متعلقہ ریٹرننگ افسر فوری کارروائی کریں، قادر مندوخیل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔