بلوچستان میں سیلاب سے یکم جون تا 16اگست جاں بحق افراد کی تعداد 202ہوگئی
پاک نیوز، جاں بحق ہونے والوں میں 96 مرد، 48 خواتین اور 58 بچے شامل ہیں جبکہ صوبے میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 22ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔
اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، پشین اور سبی میں ہوئی ہیں جبکہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہلاک مویشوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
بارشوں میں 690 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئیں اور 18 رابطہ پل ٹوٹ چکے ہیں۔