شہید سلمان حیدر اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، علامہ رضی جعفر

0 231

پاک نیوز-جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے پاسبان عزا کے جنرل سیکریٹری شہید سید سلمان حیدر رضوی کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے ملک بھر میں امن و امان کی ایک اچھی فضاء قائم تھی، جس کو اب خراب کی کو شیش کی جارہی ہے جس سے عوام میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے، منظم انداز میں ملک کے دیگر صوبوں کے بعد کراچی کے اندر ملت تشیع کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کا آغاز ہوتا دکھائی دے رہا ہے، شہید سلمان حیدر اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، سلمان حیدر کا قتل شہر کے امن و امان کو خراب کرنے کی سازش اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، حکومت سلمان حیدر کے قتل کا فوری نوٹس لے اور واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.