افغانستان میں بارشوں اور سیلاب سے 32 افراد جانبحق

0 194

پاک نیوز، افغانستان کے صوبے پروان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 32 افراد جانبحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق سیلاب سے درجنوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان کے دو اضلاع شنواری اور سیاہ گرد سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.