پاک. نیوز، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نامعلوم شرپسند عناصر نے گزشتہ شب بلوچستان کے شہر ہرنائی کے قریب واقع سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھات ہوئے پہاڑوں میں پناہ لی۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن شروع ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران پاک فوج کے دو اہلکار نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید ہوئے ہیں، جبکہ میجر عمر دہشتگردوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 75ویں یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔