ترقی و کمال تک پہنچنے کیلئے قومی یکجہتی ضروری ہے، ارباب لیاقت علی ہزارہ

0 146

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزار نے پچھترویں جشن آزادی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ماہ محرم الحرام کے احترام میں اس بار جشن آزادی سادگی سے منائیں گے۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ پاکستان بنانے کیلئے قائداعظم محمد علی جناح (رح) اور علامہ اقبال (رح) سمیت کئی مسلم رہنماؤں کی انتھک محنتوں اور لاکھوں جانوں کی قربانیاں دینے کے بعد آزادی ملی ہے۔ اب ترقی و کمال تک پہنچنے کیلئے قومی یکجہتی ضروری ہے۔ پوری قوم نزاکت وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اتحاد و اتفاق کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے۔ اسکی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے قومی یکجہتی لازمی ہے۔ انہوں نے آخر میں نئے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی تعیناتی کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمانڈر 12 کور جنرل آصف غفور سے بلوچستان میں امن و امان کی صورت میں بہتری کی امید ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.