ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

0 74

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، جس کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد سرغنہ اشرف شیخ اور دہشت گرد برہان اللہ بھی مارا گیا۔ہلاک دونوں دہشت گرد ہائی ویلیو ٹارگٹ تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ،گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.