اپسوس پاکستان نے ملک کے نوجوانوں کی رائے پرمبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق 70فیصد پاکستانی نوجوانوں کا 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کا پکا ارادہ ہے۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ 65 فیصد نوجوانوں نے عام انتخابات صاف اور شفاف ہونے کی بھی امید ظاہر کی ہے۔
اپسوس پاکستان کے سروے کے مطابق 76 فیصد پاکستانی نوجوانوں نے سی پیک پر مکمل اعتماد کیا اور اسے پاکستان کےلیے اہم منصوبہ قرار دیا۔
سروے میں69 فیصد نوجوانوں نے بھارت سے بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کی جبکہ 66 فیصد نے افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی حکومتی پالیسی کی بھی تائید کی۔