سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ عمران خان اور شاہ محمود کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی۔
ان سزاؤں سے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے،سزائیں دیتے وقت ملزم کو دفاع کاحق نہیں دیاگیا، اس لیے بانی پی ٹی آئی کی سزائیں ہائیکورٹ سےمعطل ہونی ہیں۔
پراسیکیوشن کے وکلاکو ملزم کا وکیل مقررکرایا گیا، سائفرکیس میں ملزم کےگواہوں کو نہیں بلوایاگیا اور ملزم کا 342 کابیان لیے بغیر سزا ہوئی، سائفرمیں بانی پی ٹی آئی کے 342کےبیان پران کےدستخط ہی نہیں۔
بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کی سزا پر جگ ہنسائی ہوگی، ملزمان کوبغیرموقع دیے سزادی جاتی ہے، اس سزا کے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے۔
مریم نواز نے بھی توشہ خانہ سےگاڑیاں لیں اورفروخت کیں ان پرایسا کوئی کیس نہیں بنایاگیا،ہم 70سال سے یہی ڈرامہ دیکھ رہے ہیں اس کو اب بند ہونا چاہیے، آج ایک پارٹی کے ساتھ یہ ہورہا ہے کل کسی اور سیاسی جماعت سےہوگا۔