بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا ہےکہ آرٹیکل 63 (1) (H) کے تحت نااہلی کا نوٹیفکیشن درست نہیں، اس آرٹیکل کے تحت نااہلی کیلئے اخلاقی جرم کا ہونا بھی ضروری ہے۔
عمران خان نے اپنی اپیل میں استدعا کی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا اخلاقی بنیاد پر نہیں ہوئی،ریٹرننگ افسر، الیکشن ٹربیونل اور ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قراردیئے جائیں اور عدالت این اے 89 میانوالی، این اے122 لاہور سے انتخابات کیلئے اہل قرار دے۔