ہر ناانصافی کا بدلہ ووٹ سے لیں گے، بیرسٹر گوہر کا توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر ردعمل

0 91

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ احتساب عدالت نے ماضی میں ایسا فیصلہ کبھی نہیں دیا، یہ ظلم ہوا ہے، عوام ہر ناانصافی کا بدلہ 8 فروری کو ووٹ سے لے گی۔

بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں دی جانے والی سزا پر کہا کہ ایک لیڈر کو خوش کرنے کے لیے سزائیں دی جا رہی ہیں، وکیل کے ہوتے ہوئے جرح کی اجازت نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 342 کے بیان میں کہا کہ ہم گواہ پیش کرنا چاہتے ہیں، سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، بشریٰ بی بی نے ذاتی طور پر کوئی گفٹ نہیں لیا، بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کو سزا دی گئی ہے۔

توشہ خانہ کیس میں ہمارا حق دفاع بھی ختم کیا گیا، امید ہے اعلیٰ عدلیہ سے انصاف ملے گا،پی ٹی آئی کے لوگ پرامن رہیں،حوصلہ رکھیں یہ سزا ختم ہو جائے گی، انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، یہ فیصلے نہیں رہیں گے کیونکہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کوشش کی گئی کہ ووٹرز اور سپورٹرز مایوس ہوں مگر ایسا نہیں ہو گا، ہر ناانصافی کا فیصلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.