پاکستان تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس آج طلب

0 83

ی ٹی آئی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اجلاس اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہوگا، اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن اور دیگر تنظیمی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق مرکز اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اجلاس کی کارروائی چلانے کیلئے کنوینر تعینات کرلیے گئے ہیں، مرکز میں صبغۃ اللہ ورک، پنجاب میں کرنل اعجاز منہاس، خیبرپختونخوا میں شیر علی ارباب، بلوچستان میں سالار خان کاکڑ اور سندھ میں جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی جنرل باڈی اجلاس کی کارروائی چلائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.