جماعت اسلامی کا بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں سزا سنائے جانے پر اظہار افسوس

0 86

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا پر بے حد افسوس ہے، مقدمہ کی سماعت کھلی عدالت میں ہونی چاہیے تھی تا کہ عدل کے تقاضے پورے ہوتے۔

جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ سائفر کے معاملے پر آزاد اور غیر جانبدار کمیشن بنایا جائے،سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ سائفر کی آڑ میں کسی سیاسی لیڈر کو سیاسی عمل سے خارج کرنا، قید کرنا ناقابل قبول ہے۔

یہ فیئر ٹرائل نہیں تھا، اس سے پاکستان کو کوئی سیاسی استحکام نہیں ملے گا،واضح رہے کہ سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی اس سلسلے میں عمران خان اور شاہ محمود عدالت میں موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.