مری اور گلیات میں برفباری سے سردی میں اضافہ، کراچی میں بارش

0 79

آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

مری میں بھی ہلکی برفباری ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مری میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،برفباری والی جگہوں پر ٹائر چین لازمی استعمال کریں۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے مری میں 13 مقامات پر سہولت مراکز قائم ہیں۔

کراچی میں بارش کے بعد ایک بار پھر شہر کے مختلف علاقوں بادل برسے ہیں، اورنگی، کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی ،نارتھ کراچی،کراچی میں بارش ایف بی ایریا، احسن آباد، سپرہائی وے پر بارش ہوئی ہے۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا میں بوندا باندی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ نارتھ نیو ملیر ڈیفنس اور کلفٹن میں بھی بادل برسے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہی شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.