ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت نے مجموعی طور پر 60 سفارتکاروں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مجموعی طور پر 35 بھارتی سفارتکاروں کو جبکہ بھارت نے 25 پاکستانی سفارتکاروں کو ویزے جاری کیے ہیں۔
پاکستان،بھارت نے جونیئر سفارت کاروں و انتظامی اہل کاروں کو ویزے جاری کیے ہیں، بھارت میں پاکستان کے نئے ناظم الامور سعد وڑائچ کو بھی ویزہ جاری کیا گیا ہے۔