فورتھ شیڈول کا خاتمہ اور ناجائز ایف آئی آر خارج کی جائیں، علامہ سبطین سبزواری

0 265

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نفورتھ شیڈول اور ناجائز ایف آئیے عشرہ محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء کو پُرامن طور پر منانے پر انتظامیہ اور شیعہ تنظیموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فورتھ شیڈول اور ناجائز ایف آئی آرز کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قابل اطمینان ہے کہ کچھ واقعات کے استثنیٰ کیساتھ گزشتہ سال کی نسبت رواں ماہ محرم کے پہلے عشرے میں حکومت اور پولیس کا رویہ قدر بہتر رہا، ہم امید کرتے ہیں کہ اس روش کو مزید بہتر کیا جائے گا، البتہ جہاں ہمارے حقوق پامال کئے گئے ہم مزاحمت کریں گے، عزاداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کوئی قدغن برداشت کریں گے۔

لاہور میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا عزاداری ہماری عبادت ہے، جسے پُرامن طریقے سے منانا چاہتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عزاداری کو آسان بنایا جائے، سنگینوں اور ٹینکوں کے سائے میں عزاداری قبول نہیں، سکیورٹی کے نام پر عزاداری جلوسوں اور مجالس کے راستوں میں عوام کیلئے رکاوٹ کھڑی کرنا بند کی جائیں، خودکش حملے اور بم دھماکے ہماری عبادت اور عقیدت کو نہیں روک سکتے، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ظالموں جابروں اور دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے، ہم درس کربلا کے، پیروکار ہیں، ہم خون دے کر فتح حاصل کرنیوالے ہیں، عزاداری ہمارا آئینی حق ہے، جسے اپنی جان قربان کرکے بھی حاصل کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.