کسی بھی جگہ سے نئے کرنسی نوٹ کی تبدیلی کی سہولت ہونی چاہیے،شبر زیدی

0 109

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اسٹیٹ بینک کے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کے فیصلے پر کہا ہےکہ کسی بھی جگہ سے کرنسی نوٹ کی تبدیلی کی سہولت ہونی چاہیے۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میںکہا کہ پرانے نوٹ واپس کرنےکی مہلت ایک سال سے 6 ماہ تک کی ہونی چاہیے اورکسی بھی متعلقہ جگہ سے تبدیلی کی سہولت ہونی چاہیے۔

گورنراسٹیٹ بینک کا نئےکرنسی نوٹ جاری کرنےکا اعلان قابلِ تحسین ہے، ایک خاص مالیت سے زیادہ کے نوٹ کی تبدیلی پر شناختی کارڈ کی شرط رکھی جاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.