بہترین انٹرنیشنل ٹورازم ڈیولپمنٹ ایوارڈ ‘ پاکستان کے نام

0 94

نیویارک میں منعقدہ بین الاقوامی ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں دنیا کی ساڑھے 500 سے زائد ٹورکمپنیوں،کروزلائنز اور دیگر نے شرکت کی جب کہ اس شو میں تقریباً 190ممالک نے حصہ لیا۔

پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، نیو یارک میں پاکستانی قونصلیٹ اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے اشتراک سے قائم کیے جانے والے پاکستانی پویلین کا افتتاح امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کیا۔

پاکستان پویلین میں پاکستان کی متنوع سیاحت کے مواقع اجاگر کیا گیا ہے،اس موقع پر مسعود خان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستان پویلین کو انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں بہترین ان شو کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.