لاہور،پی ٹی آئی رہنما سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو رہا کر دیا گیا

0 85

پولیس کے مطابق بغیر اجازت ریلی اور جلسہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اظہر کو ضمانتی بانڈ لے کر رہا کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ ان کے والد اور سابق گورنر پنجاب 82 سالہ میاں اظہر کو این اے 129 لاہور میں ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

حماد اظہر نے لکھا کہ بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب وزیرآباد سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد یوسف کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد یوسف نو مئی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

بھلوال سے حلقہ پی پی 72 سے آزاد امیدوار چوہدری ناصرعلی وڑائچ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے تاہم بھلوال پولیس نے پی ٹی آئی امیدوار کی گرفتاری کی تردید کر دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.