ججوں کیخلاف مہم پر ایف آئی اےکی کارروائی قانون کے مطابق ہے،مرتضیٰ سولنگی

0 74

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پریس کانفرنس میںکہا ہےکہ ججوں کے خلاف مہم کے بعد ایف آئی اے کی کارروائی قانون کے مطابق ہے، 110 افرادکو نوٹس جاری کیےگئے ہیں۔

اعلیٰ عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز اور بہتان تراشی پر مہم جاری تھی، اب تک سوشل میڈیا کے تقریباً 600 اکاؤنٹس کی تحقیقات ہوئی ہیں، تقریباً 100 انکوائریز رجسٹرڈ کی گئی ہیں۔

تقریباً 110 افراد کو نوٹس جاری کیے گئے، ان میں تقریباً 22 سیاسی کارکنان یا سیاستدان اور تقریباً 32 صحافی ہیں، ابھی تک قانون کے تحت صرف نوٹس جاری کیےگئے ہیں،کسی کو ہراساں نہیں کیا گیا، نہ ہی کسی کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

عدالت اور قانون اپنا راستہ خود لےگا، اب تک ہونے والی کارروائی قانون کے مطابق ہوئی ہے، آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائےکی آزادی لامحدود نہیں۔

اس پر مناسب پابندیاں موجود ہیں، بات تنقید کی نہیں بلکہ بات تضحیک اورکردارکشی کی ہو رہی ہے، پچھلے دنوں اعلیٰ عدلیہ کے خلاف جو مہم چلائی گئی وہ کسی طور بھی تنقید کے زمرے میں نہیں آتا،تنقیدکو تہذیب کے دائرے میں رکھیں اور بہتان تراشی سے گریز کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.