مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کی انتخابی ریلیاں، کارکنان اور پولیس میں ہاتھا پائی

0 76

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی ریلی کے دوران پولیس اور کارکنوں میں ہاتھاپائی ہوئی۔کارکنوں نے پولیس پر پھتراؤ کیا پولیس نے 17 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا، تین تلوار پر تقریر کے دوران پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپ ہوئی۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا،اس دوران ٹریفک بھی معطل رہی جو کہ کچھ دیر بعد بحال ہوگئی۔

راولپنڈی میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے مری روڈ سے سید پور روڈ تک ریلیاں نکالیں،کوئٹہ میں بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی انتخابی مہم کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیں۔

حیدرآباد، نواب شاہ، سانگھڑ،میرپور خاص،فیصل آباد، سرگودھا، بہاولنگر، خوشاب، وہاڑی بنوں، ٹانک، جنوبی وزیرستان سمیت مختلف شہروں میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔

شرکا نے کہا کہ 8 فروری کو ووٹ کی طاقت سے مخالفین کو بھر پور جواب دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.