مستونگ میں نیشنل پارٹی کے الیکشن آفس پر دستی بم حملہ، 4 کارکن زخمی

0 64

زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، ایک کی حالت تشویشناک ہے،مستونگ میں نیشنل پارٹی کے الیکشن آفس پر دستی بم حملے میں 4 کارکنان زخمی ہوگئے۔

ترجمان نیشنل پارٹی کے مطابق نیشنل پارٹی کے الیکشن آفس پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرینیڈ پھینکا جس سے کارکن زخمی ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں 4 کارکنان زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمی عبدالعزیز کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.