تربت،طلبا کی گمشدگی کیخلاف ایم 8 شاہراہ پر دھرنا جاری، ٹریفک معطل

0 71

بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے سے تین طلبا کی گمشدگی کے خلاف طلبا اور اہلخانہ کا ایم 8 شا ہر اہ پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔

تربت کے علاقے ہوشاپ اور تجابان سے تین طلبا کی گمشدگی کے خلاف ایم 8 شاہراہ آج دوسرے روز بھی بند ہے۔

طلبا کے اہل خانہ اور دیگر افراد کا تربت کے مقام پر ایم 8 شاہراہ پر دھرنا جاری رہنے سے ایم 8 تربت -کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے جس سے مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ کی ایم 8 شاہراہ پر دھرنا ختم کرانے کےحوالے سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.