بنوں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی رہائشگاہ کے سامنے دھماکا، 2 افراد زخمی

0 67

بنوں میں پی کے 101سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار،سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملک شاہ محمد خان کی رہائش گاہ کے سامنے بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ملک شاہ محمد خان گھر پر موجود نہیں تھے، علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.