قابل نفرت واقعے میںملوث افراد کا فوری محاسبہ کیا جائے، پاکستان

0 68

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہےکہ یہ ہولناک اور قابل نفرت واقعہ ہے، ہم بلاشبہ اس کی مذمت کرتے ہیں، ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، واقعےکی فوری تحقیقات اور ملوث افراد کا فوری محاسبہ کیا جائے۔

زاہدان میں ہمارے قونصل جنرل اسپتال جا رہے ہیں جہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، قونصلر مقامی حکام سے بھی ملاقات کریں گے، ہمارے قونصلر سخت کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں، پاکستانی سفارت خانہ لاشیں وطن واپس لانےکی جلد از جلد پوری کوشش کرےگا، ایسےبزدلانہ حملے پاکستان کو دہشت گردی سے لڑنےکے عزم سے نہیں روک سکتے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.