کسی بھی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں، میئر کراچی کا الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب

0 72

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے اپنے جواب میں کہا کہ قانون کی پاسداری کرنے والا شہری ہوں اور الیکشن کمیشن کے قانون اور آئین پر عمل درآمد کا پابند ہوں۔

کسی بھی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنا نہ آئندہ بنوں گا، 26 جنوری کی پریس کانفرنس کسی سیاسی مہم کا حصہ نہیں بلکہ عوامی مسائل پر تھی، الیکشن کمیشن کو کسی امیدوار کی مہم کا حصہ نہ بننے کا یقین دلاتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو 26 جنوری کی میڈیا ٹاک پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.