عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے، ایمل ولی

0 86

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے۔

انہوں نےچارسدہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی حد تک ابھی سب ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں ہے، امید رکھتا ہوں 8 فروری تک ماحول اچھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کو ووٹ دینے کا مطلب پرویز خٹک کو ووٹ دینا ہے اور عزت دار لوگ پرویز خٹک جیسے لوگوں کو ووٹ نہیں دیتے۔

ایمل ولی خان نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ طالبان کے ساتھ مصالحت کےخلاف عدالت گیا ہوں، پوچھنا پڑے گا کہ 40 ہزار لوگوں کو کس معاہدے کے تحت پاکستان لائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.