پاکستان ہم نے بنایا تھا، ہم ہی چلائیں گے،ایم کیو ایم

0 65

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان ہم نے بنایا تھا، ہم ہی چلائیں گے، اپنی آزادی کسی کو چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آپ کے حقوق اور مستقبل میں صرف 12 دن بچے ہیں عوام 8 فروری کو ووٹ کی پرچی سے اپنے مقدر کی پرچی پر مہر لگائیں، بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم کا مینڈیٹ چھینا گیا۔

ہم اپنی آزادی چھیننے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، چاہتے ہیں پاکستان کی تمام قومیتوں کو اپنے ساتھ لے کر چلیں، ایم کیو ایم پاکستان زرداروں اور جاگیرداروں سے اس ملک کو نجات دلانا چاہتی ہے، 8 فروری کے دن پولنگ اسٹیشنوں کو نہیں چھوڑنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.