پی پی سندھ میں بھٹو کو زندہ نہ کرسکی اب بلوچستان میں کرنے نکلی ہے، اختر مینگل

0 73

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کو ترقی نہ دے سکی اور سندھ میں بھٹو کو زندہ نہ کرسکی اب بلوچستان میں بھٹو کو زندہ کرنے نکلی ہے۔

مستونگ میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں 5 ہزار میں لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش ہو رہی ہے، یہاں کی پاکیزہ سیاست کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔

بلوچ قوم ان ضمیر کے خریداروں کو 8 فروری کے الیکشن میں منہ توڑ جواب دے کر مسترد کردے، حقوق کو تسلیم کیے بغیر بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.