حیدر آباد؛ گھر میں آتشزدگی سے دو خواتین اور بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق

0 156

حیدر آباد میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب آتشزدگی سے دو خواتین، ایک بچی اور ایک مرد جاں بحق اور چار بچے زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدر آباد کے علاقے غریب آباد میں واقع ایک گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ان میں میں دو خواتین، ایک بچی اور ایک مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج چار میں سے تین بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، آگ سول اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری روی تنبولی کے گھر میں لگی۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی میں جاں بحق افراد میں روی تنبولی کے والدین، بہن، بھابھی اور کمسن بھتیجی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.