ملتان: پی ٹی آئی کے اجازت کے بغیر کنونشن کرنے پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں: پولیس

0 88

ملتان میں جاوید ہاشمی کی قیام گاہ پر پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس کے چھاپے اور گرفتاریوں سے متعلق پولیس کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کسی ورکرز کنونشن کی اجازت نہیں لی تھی، پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت کنونشن اور جلسے کی پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اجازت کے بغیر کنونشن کرنے پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں تھیں۔

واضح رہے کہ سینیئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے الزام عائد کیا تھا کہ ملتان میں ان کی قیام گاہ پر پی ٹی آئی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں پولیس نے چھاپہ مار کر 70 سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا۔

جاوید ہاشمی کے مطابق پولیس ان کے داماد پی ٹی آئی کے امیدوار زاہد بہار ہاشمی اور گھر کے ملازمین کو بھی گرفتار کرکے لے گئی تھی اور گھر کے دروازے بھی توڑے گئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.