پورے سندھ میں ایک یوسی نہیں جسے پیپلز پارٹی ماڈل کے طور پر پیش کرسکے: مصطفیٰ کمال

0 55

متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پورے سندھ میں ایک یوسی ایسی نہیں جسے پیپلز پارٹی ماڈل کے طور پر پیش کرسکے، پیپلز پارٹی کے پاس 15 سال اقتدار رہا کام کر کے ہماری سیاست ختم کردیتے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں عوامی رابطہ مہم کے تحت منعقدہ جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے پاس بہت سی ایسی سیٹیں ہیں جہاں وہ نہ بھی جائیں تو ایم کیو ایم جیت جائے گی لیکن مقابلہ ہونے کے باوجود بلدیہ کی پس ماندگی دیکھ کر وہ یہاں آئے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ الیکشن کے دنوں میں ہر کوئی آپ سے آکر کہے گا ہمیں ووٹ دو ہم مسائل حل کردیں گے، اگر 70 سالوں میں بجٹ کا 10فیصد بھی لگتا تو حالات ایسے نہ ہوتے،یہاں گٹر کے ڈھکن تک نہیں لگ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا خواب ہے کہ ہر رنگ و نسل اور زبان کا آدمی ایم کیو ایم کے جھنڈے تلے ہو۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.