جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کیا مسٹر کیا مولانا، سبھی خاندان اور وراثت کی بنیاد پر پارٹی چلا رہے ہیں لیکن جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو جمہوری جماعت ہے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں ترازو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں مائیں، بہنیں، بیٹیاں محفوظ ہوں، جہاں اقلیتیں محفوظ ہوں، جس کی سیاست اور وسائل پر چند خاندانوں کا قبضہ نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جو کرپشن سے پاک ہو اور جہاں سب کے حقوق کا تحفظ ہو۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں جماعت اسلامی کی ترازو کانفرنس سے کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی خطاب کیا۔