کابل میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے علامہ ساجد نقوی

0 205

 پاک نیوز شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کابل میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ نے کہا کہ کابل کے علاقے سرکاریز میں دہشتگردی کے واقعے پر افسوس ہے، دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی عزاداروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔ یاد رہے کہ جمعے شام کو کابل میں ہونے والے اس دھماکے میں آٹھ حسینی عزادار شہید اور اٹھارہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.