بلاول اور شہباز شریف نے جعلی مقابلے کا ماحول بنایا ہوا ہے،سراج الحق

0 75

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلاول اور شہبازشریف نے جعلی مقابلے کا ماحول بنایا ہوا ہے، یہ کہتے ہیں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے لیکن یہ شیر نہیں بلی ہے۔

انہوں نے ڈیرہ الہ یار میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ تین بار وزیراعظم بن کر کچھ نہیں کرسکے تو اب پاکستان کو کیا بنائیں گے؟

جماعت اسلامی انقلاب لانا چاہتی ہے اور اصل تبدیلی لانا چاہتی ہے، اب دو پاکستان نہیں ایک پاکستان بنے گا، ملک پر حکمرانی کرنے والوں نے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا۔

انہیں جیل میں ہونا چاہیے، نیب بے بس ہے، نیب ان لوگوں کے سامنے جھک جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.