پاک ایران صورتحال پر غور کیلئے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

0 73

ذرائع کے مطابق ایران کی صورتحال کے بعد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اپنا دورہ ڈیوس مختصر کرکے آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔

اس حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر طلب کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں آرمی چیف سمیت دیگر سروسز چیف شریک ہوں گے، اجلاس میں خفیہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر بریفنگ دی جائےگی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر فیصلےکیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.