بھارت کےکول پلانٹ کی آلودہ ہوا پاکستان میں اسموگ کی باعث ہے، چینی ماہرین

0 48

چینی ماہرین نےلاہور میں اسموگ کے اسباب سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق بھارت کےکول پلانٹ سے آنے والی آلودہ ہوا پاکستان میں اسموگ کا باعث ہے۔

لاہور میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کی قیادت میں چینی ماہرین ماحولیات نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی اور اسموگ پر ابتدائی رپورٹ پیش کی۔

چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ نامیاتی اور غیرنامیاتی ایندھن کا غیر ضروری استعمال، زیادہ نمی، گردوغبار اور گھروں میں جلنے والی گیس بھی اسموگ کے اسباب میں شامل ہے۔

بھارت کےکول پلانٹ سے آنے والی مسموم ہوا پاکستان میں اسموگ کا باعث ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اسموگ کے سدباب کے لیے مؤثر اقدامات کیے، بہترین پالیسی اپنائی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسکول بند، فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی اور ٹریفک میں کمی کے باوجود اسموگ ہے، جاننا چاہتے ہیں کہ کس عنصرکی وجہ سے اسموگ مضر صحت شکل اختیار کرتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.