نواز شریف مہنگائی کم کر نے کی سوچ سے دوچار ہیںمریم نواز

0 94

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں، 28 مئی والے پاکستان کو سنوارنے والے اور 9 مئی والے اجاڑنے والے ہیں۔

انہوں نے حافظ آباد میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2 روپے میں روٹی دینے والے اور 9 مئی والے مہنگائی کا طوفان لانے والے لوگ ہیں ،جو شخص آپ کو شہدا کی یادگاروں پر حملے کی ترغیب دے وہ کبھی آپکا ہمدرد نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے عوام سے نوازشریف کو ان کے پاس واپس لانے کا وعدہ پورا کر دیا، آج میں پہلی بارحافظ آبادآئی ہوں یہ منظر مجھے پوری زندگی نہیں بھولے گا،کوئی شک نہیں 8 فروری کو حافظ آباد میں شیر دھاڑے گا۔

سائرہ افضل تارڑ نے مشکل وقت میں بھی نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، ہمیں فتح ملی تو کوشش ہوگی 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی دیں۔

ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والےنہیں، 28 مئی والوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، 28 مئی والوں نے پاکستان کو بنایا اور 9 مئی والوں نے ریاست پر حملہ کیا۔

نوازشریف نے اپنے دور میں ملک سے دہشت گردی کو ختم کیا، نواز شریف کا سارا وقت اس فکر میں گز رتا ہے کہ ملک سے مہنگائی کو کیسے ختم کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.