پاکستان نے ون چائنا پالیسی کی توثیق کر دی، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو آبنائے تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتِ حال پر گہری تشویش ہے۔ ترجمان کے مطابق تائیوان کی صورتِ حال کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔