ہیلی کاپٹر حادثہ میں6 فوجی افسران شہید ہو گئے ہیں، آئی ایس پی آر

ٹویٹر پر آئی ایس پی آر نے لاپتہ ہونیوالے فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ کی تصدیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سرفراز سمیت 6 افسران شہید ہو گئے ہیں۔

0 173

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے فوجی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کے ساتھ حادثہ میں کور کمانڈر کوئٹہ اور دیگر افسران کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیلابی ریلیف آپریشن کیلئے جانے والے فوجی ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ میں ونڈر کے علاقہ موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے۔ آئی ایس پی آر نے سابق ڈی جی ایم آئی اور کور کمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز علی سمیت دیگر افسران کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ 6 افسران شہادت نوش کر چکے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق لسبیلہ میں موسم کی صورتحال کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ کے نتیجے میں کمانڈر 12 اور سابق ڈی جی ایم آئی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی،DG PCG بریگیڈیئر امجد،CC Engr 12 corps بریگیڈیئر خالد، پائیلٹس میجر سعید، میجر طلحہ اور نائیک مدثر شہید ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.