لاہور، عمران خان نے ارکان اسمبلی کو جنرل الیکشن کی تیاری کی ہدایت کر دی

عمران خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات چھ سے آٹھ ہفتوں میں ہو سکتے ہیں، اس لئے تمام ارکان اپنی عوامی رابطہ مہم تیز کر دیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی زور و شور سے انتخابات کی تیاری شروع کر دیں۔ عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں تنظیم سازی کا عمل بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

0 233

چئیرمن تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو نئے انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات چھ سے آٹھ ہفتوں میں ہو سکتے ہیں، اس لئے تمام ارکان اپنی عوامی رابطہ مہم تیز کر دیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام پارٹی رہنما اور ارکان اسمبلی زور و شور سے انتخابات کی تیاری شروع کر دیں۔ عمران خان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں تنظیم سازی کا عمل بھی مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پچیس مئی کو لانگ مارچ کے موقع پر پولیس اور حکومت کی جانب سے جو چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، اس حوالے سے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ کسی کو سیاسی انتظام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ اب قوم کی نظرین تحریک انصاف پر لگی ہوئی ہیں، اس لئے گڈ گورننس پنجاب حکومت کی ترجیح ہونی چاہیئے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شفاف الیکشن ہی ملکی استحکام ممکن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.