2024-2026 سیشن سے مطالعہ پاکستان اوراسلامیات کے نمبر 50، 50 سے بڑھ کر 100 ،100 ہوجائیں گے۔
ترجمان کے مطابق اسلامیات کا پرچہ نویں میں اور مطالعہ پاکستان کا پرچہ دسویں جماعت میں لیا جائےگا۔
لاہور بورڈ نے اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کی کتابیں 100 نمبروں کے مطابق چھاپنے کے لیے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔