عطا مانیکا اور ان کے بیٹے حیات مانیکا نے پی پی 193 پاک پتن سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔عطا مانیکا نے شہباز شریف سے انہیں یا بیٹے کو ٹکٹ دینے کی بات کی۔
2018 میں حیات مانیکا اس حلقے سے الیکشن ہار گئے تھے، شہباز شریف نے عطا مانیکا سے کہا کہ عطا صاحب نواز شریف آپ کو بہت پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے سابق صوبائی وزیر کو ان کے حلقے کا معاملہ نواز شریف کے سامنے رکھنے کا وعدہ کیا۔
عطا مانیکا نےکہا ہے کہ حلقے کے ٹکٹ کا معاملہ شہازشریف کے سامنے رکھا ہے، انہوں نے یہ معاملہ اب نواز شریف کے سامنے رکھنا ہے۔
عطا مانیکا سے سوال کیا کہ آپ یا بیٹے کو ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملا تو کیا لائحہ عمل ہوگا ؟ جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں معاملہ بعد میں دیکھیں گے۔
میاں حیات مانیکا بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کے داماد بھی ہیں،یاد رہے کہ فاروق مانیکا نے راناثناءاللہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔