ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دی اکانومسٹ میں چھپے آرٹیکل پر چلنے والی خبریں حقائق کے برعکس ہیں، دی اکانومسٹ میں چھپے آرٹیکل پر حقائق کو درست انداز میں پیش نہیں کیا جا رہا۔
دی اکانومسٹ میں چھپا آرٹیکل بانی پی ٹی آئی نے تحریر کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کا دی اکانومسٹ میں چھپا آرٹیکل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے نہیں لکھا گیا۔