فردوس شمیم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواست مسترد

0 78

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عدنان چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فردوس شمیم کی درخواست پر سماعت کی جس دوران اعتراض کنندہ حسان صابر نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن ٹربیونل نےاہم قانونی نکات کو نظر انداز کیا، بیان حلفی میں پارٹی کا تعلق بتانا ضروری ہے جو فردوس شمیم نقوی نے نہیں کیا۔

اعتراض کنندہ نے کہا کہ جب بیان حلفی میں ہی غلط معلومات دی گئی ہیں تو کاغذات کیسے منظور ہوں گے؟پارٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر انتخابی نشان نہیں مل سکتا لہٰذا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے اعتراض کنندہ کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے فردوس شمیم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کےخلاف فردوس شمیم نقوی کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی بحال کردیے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.