پنجاب اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتے ہیں، سپیکر کے الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے

0 222

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ منصور عثمان اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتے ہیں، سپیکر کے الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ سپیکر صوبائی اسمبلی کے الیکشن کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.