پشاور، خیبرپختو خوا کی حکومت نے ای ڈومیسائل نظام کے تحت اب کوئی بھی شہری گھر بیٹھے موبائل یا کمپیوٹر پر ویب سائٹ cfc .kp.gov.pk پر جاکر ڈومیسائل کے لیے درخواست دے گا۔
مطلوبہ دستاویزات منسلک کرے گا، درخواست گزار نادرا جاکر اپنے فنگر پرنٹس دے گا اور یوں حکومت کے پاس درخواست گزار کا ڈیٹا محفوظ ہوجائے گا۔
ای ڈومیسائل کی سہولت سے جہاں شہریوں کو نہ تو دفاتر میں طویل انتظارنا پڑے گا، وہیں ان کو بھاری سفری اخراجات سے بھی چھٹکارا ملے گا۔
دوسری جانب حکومت کو ویلیج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر شہریوں کے تمام کوائف دستیاب ہوں گے ، شہریوں نے گھر کی دہلیز پر ڈومیسائل ملنے کی سہولت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ناخواندہ لوگوں کے لیے حکومت کی طرف سے سینٹرز کھولے جائیں گے جہاں انہیں ای ڈومیسائل کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار سمجھایا جائے گا۔
ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ڈومیسائل کو آن لائن کرنے کے بعد بتدریج اس کا دائرے کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا اور دو ماہ کے اندر ڈومیسائل کے اجرا کا پرانا طریقہ کار مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔