الیکشن ٹریبونل نے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزاکے حوالے سے ریٹرننگ افسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا، این اے 242 کراچی سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف اپیل بھی خارج ہوگئی۔
الیکشن ٹریبونل نے چوہدری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا،تحریک انصاف کے امیدوار علی امین گنڈا پور قومی اسمبلی کے حلقہ 44 ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ 112 اور 113 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار پائے گئے ہیں۔
الیکشن ٹریبیونل نے ان کے کاغذات منظور کر لیے ہیں، این اے 119 لاہور سے مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل بھی آج سُنی جائے گی۔