پاکستان تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کسی اثر کے تحت غلط فیصلہ دینے والا جج دوزخ میں جائے گا،منصف اللہ کو جوابدہ ہیں، صرف صحیح فیصلہ دینے والا جج جنت میں جائے گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہاکہ آج سپریم کورٹ سے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ شفاف انتخابات ریاست کیلئے اہم ہیں۔
عوام کے حق حکمرانی کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں، الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی گئیں لیکن عمل نہ ہوا، پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے اور ایف آئی آر میں نام نہ ہونے پر بھی ممبران کو ملوث کیا گیا۔
ہم نے تمام شکایات عدالت کے سامنے رکھیں، آئین پر عمل کرانا سپریم کورٹ کا کام ہے، سپریم کورٹ کو ثبوت اور سی ڈیز جمع کرائی ہیں۔
کسی اثر کے تحت غلط فیصلہ دینے والا جج دوزخ میں جائے گا، منصف اللہ کو جوابدہ ہیں، صرف صحیح فیصلہ دینے والا جج جنت میں جائے گا۔